نیسپاک نے مہمند ڈیم پر کام کا آغاز کر دیا


نیسپاک نے بین الاقوامی جوائنٹ ونچرمیں بطور لیڈ کنسلٹنسی فرم مہمند ڈیم ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا ہے

نیسپاک نے بین الاقوامی جوائنٹ ونچرمیں بطور لیڈ کنسلٹنسی فرم مہمند ڈیم ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا ہے ۔ نیسپاک کے ایم ڈی ڈاکٹر طاہر مسعود نے یہ بات میڈیا کو بتائی،انہوں نے کہا کہ حالیہ پانی اور بجلی کے بحران کے پیش نظر منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے ۔نیسپاک کے انجینئرزنے منصوبے کے ڈیزائین اور سائٹ پر کام شروع کردیا ہے ۔ واضح رہے نیسپاک کی زیرقیادت جوائنٹ ونچر نے حال ہی میں مہمند ڈیم کنسلٹنسی کنٹریکٹ جیتا ہے ۔