لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خطرہ، کے الیکٹرک کاتوانائی کمپنی سے معاہدہ ختم


کراچی میں آئندہ دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خطرہ ، کے الیکٹرک کا ٹپال انر جی کےساتھ معاہدہ ختم ہوگیا، ٹپال انرجی، کےلیکٹرک کو 123 میگا واٹ بجلی سپلائی کرتا ہے جس کےمعطل ہونے سے کے الیکٹرک کی مشکلات بڑھ جائیں گی دریں اثناترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ادارہ معاہدے کی توسیع کیلئے کوشاں اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے،کے الیکٹرک کی بجلی کی پیداواری صلاحیت کو مکمل طور پر استعمال کیا جارہا ہےاوررہائشی صارفین کو ترجیحی بنیاد پر بجلی فراہم کی جائے گی۔