شعبہ فشریزکی ترقی سے برآمدات میں اضافہ ممکن:پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر


ماہی گیری کے شعبہ کی ترقی سے برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان چین کی معاونت سے ماہی گیری کے شعبہ کی اپ گریڈیشن سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتا ہے ۔ چین کی معاونت سے ماہی گیری اور پراسیسنگ کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اس حوالے سے چینی تجربات سے استفادہ کے ساتھ ساتھ چین کی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ماہی گیری کے شعبہ کی ترقی اور اپ گریڈیشن سے منجمد سمندری غذاؤں کی برآمدات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔