’’ پانی‘‘ منصوبہ میں چار مزید فلٹریشن پلانٹس کا اضافہ


پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے سی سی آئی پاکستان نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تعاون سے پانی نامی منصوبے کے تحت ملک بھر میں پینے کیلئے محفوظ پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس نصب کر دئیے ہیں ۔

منصوبے کی کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے سی سی آئی پاکستان کے جنرل منیجر احمد کرساد ارٹن اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقوی خان نے 2019 میں پاکستان بھر میں مزید چار واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے معاہدہ کیا ہے ۔