سیمنٹ پر ڈیوٹی بڑھانے سے بوری 80روپے تک مہنگی


کراچی میں فی بوری 635،حیدرآباد 660 اور بہاولپور میں580روپے کی ہوگئی

بجٹ میں سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے اثرات سامنے آنے لگے ، ملک بھر میں سیمنٹ کی فی بوری 80 روپے تک مہنگی ہو گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں سیمنٹ کی بوری 10 روپے اضافے سے 635 روپے ، حیدر آباد میں 30روپے اضافے سے 660 روپے ، پشاور میں 15 روپے اضافے سے 535روپے ، اسلام آباد میں 30 روپے اضافے سے 550روپے ، ملتان میں 60روپے اضافے سے 540 روپے ، سیالکوٹ میں 40روپے اضافے سے 550روپے اور بہاولپور میں 80روپے اضافے سے 580روپے ہوگئی۔ نئے بجٹ میں حکومت نے سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو ڈیڑھ سے بڑھا کر دو روپے کردیا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سیمنٹ کی پیداوار میں درآمدی کوئلے کا وافر مقدار میں استعمال ہوتا ہے ، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے درآمدی کوئلہ مہنگا ہوگیا ہے یہی وجہ ہے کہ سیمنٹ کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔