عالمی منڈی میں سونا سستا،پاکستان میں مستحکم


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں20ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت1335ڈالر ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیرکو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 75ہزار،دس گرام سونے کی قیمت 64300روپے کی سطح پر مستحکم رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 882روپے پر برقرار رہی ۔