نجی سٹور سے رمضان بازار کی چینی برآمدگی پر تحقیقات شروع


ٹاؤن شپ کے ایک سٹور سے رمضان بازار کیلئے مختص 4ہزار کلوگرام چینی کی برآمدگی کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے سٹور کی انتظامیہ کو چینی فروخت کرنے میں ملوث سپیشل مجسٹریٹ ملک نعیم عباس،حافظ وقاص کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تھانہ ٹاؤن شپ نے سرکاری افسروں کے چینی کی فروخت میں ملوث پائے جانے پر تفتیش اینٹی کرپشن کو منتقل کی۔ سٹور مالک میاں شہباز ،منیجر افضل،ملازم عبدالحمید کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔