سونا200روپے سستا، فی تولہ 72 ہزار 200کاہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا6ڈالر کی کمی سے 1316ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی سونے کی قیمتوں میں200روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 72 ہزار 200 روپے ہوگئی ، اسی طرح 171 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 61 ہزار 900 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔