سونا700روپے مہنگا، فی تولہ72400کاہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونادو ڈالر اضافے سے 1322ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق پیر کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت72ہزار400روپے ہوگئی ، اسی طرح600روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت62ہزار71روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔