سیزن 2019-20کیلئے مکئی کے پیداواری اندازوں میں کمی


بین الاقوامی اجناس کونسل نے سیزن 2019-20 کیلئے مکئی کے پیداواری اندازوں میں کمی کردی

بین الاقوامی اجناس کونسل نے سیزن 2019-20 کیلئے مکئی کے پیداواری اندازوں میں کمی کردی جس کی وجہ امریکی پیداوار میں کمی کا امکان ہے ۔کونسل کی جانب سے جاری حالیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق سیزن 2019-20 ء کے دوران مکئی کی پیداوار 1.118 ارب ٹن رہنے کی پیش گوئی کی ہے جو کہ سابقہ اندازے سے 7 ملین ٹن کم ہے جبکہ مکئی کی عالمی کھپت سابقہ اندازے سے 10 ملین ٹن کم ہوگی ۔