گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ


رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 19.81 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات کے مطابق برآمدات کا حجم 24.7 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 20.6 ارب روپے رہا تھا۔