سی پیک منصوبہ:15 سال میں2.3 ملین نئی ملازمتیں پید اہونگی


پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت 15 سال کے دوران 2.3 ملین نئی ملازمتیں پید اکرنے میں مدد ملے گی۔ افرادی قوت کی تربیت، فنی و پیشہ وارانہ تعلیم کیلئے پاکستان کو چین سے مدد حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان طبقہ کو ہنرمند بنا کر سی پیک کے تحت پیداہونے والی افرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ بے روزگاری کی شرح کو بھی کم کیا جا سکے گا۔سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق سی پیک کے تحت پاکستان میں 60 ارب ڈالرسے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی، بنیادی ڈھانچے و توانائی کے شعبوں پر خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے ۔ ایک سڑک ایک خطہ منصوبے کے تحت سی پیک میں سڑکوں اور ریل کے نیٹ ورک کی ترقی اور بہتری کے اقدامات کے ساتھ صنعتی شعبہ میں دوطرفہ تعاون بھی بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔