محکمہ خوراک پنجاب نے ابتک 32لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کر لی


محکمہ خوراک پنجاب نے 35لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری ہدف کے سلسلہ میں ابتک صوبہ بھر میں کاشتکاروں سے 32لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کر لی ہے جبکہ کاشتکاروں میں ابتک 35لاکھ میٹرک ٹن باردانہ بھی تقسیم کیا جا چکا ہے ۔محکمہ خوراک پنجاب کے ترجمان کے مطابق رواں سال گندم کی خریداری کا ہدف 40لاکھ میٹرک ٹن کی بجائے 35 لاکھ میٹرک ٹن تک محدود کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر باردانے کی تقسیم کا عمل جا ر ی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گندم کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے خریداری مراکز پر ترپالیں اور دیگر حفاظتی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں سے گندم کی خریداری انتہائی شفاف انداز میں کی جا رہی ہے اور خریداری مراکز پر تعینات عملہ کو کاشتکاروں کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کرنے اور انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی سخت ہدا یتکی گئی ہے۔