ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد میں اضافہ


اپریل 2019 کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 36.47 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

اپریل 2019 کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 36.47 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات کے مطابق مارچ 2019 کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات 41.2 ملین ڈالر رہی تھیں جبکہ اپریل 2019 کے دوران درآمدات کا حجم 55.4 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ اس طرح مارچ 2019 کے مقابلے میں اپریل 2019 کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 14.2 ملین ڈالر یعنی 36.47 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔