سونا300روپے مہنگا، فی تولہ70ہزارکاہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا ایک ڈالر کی کمی سے 1284ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق منگل کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 70 ہزار روپے ہوگئی ، اسی طرح257روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 60 ہزار 14 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔