سبزیوں کی قومی برآمدات میں 6.1 فیصد اضافہ


اپریل2019 کے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں 6.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل2019 کے دوران برآمدات کا حجم 3کروڑ 25لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اپریل2018 میں 3کروڑ 6لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح اپریل 2018 کے مقابلہ میں اپریل2019 کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 19لاکھ ڈالر یعنی 6 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔