مہران شوگر ملز کو17.54کروڑ کا خالص منافع


مہران شوگر ملز لمیٹڈ نے 31 مارچ2019 کوختم ہونے والی ششماہی کے دوران17 کروڑ 54لاکھ روپے کا بعدازادائیگی ٹیکس منافع کمالیاہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی4.76روپے رہی ہے ۔مالیاتی نتائج کے مطابق مہران شوگر ملز لمیٹڈ نے زیرتبصرہ ششماہی میں 21کروڑ61 لاکھ روپے کا قبل ازادائیگی ٹیکس منافع حاصل کیاہے ۔ کمپنی نے اپنے ساجھے داروں کو ساڑھے12 فیصد نقد منافع اور10فیصد بونس شیئرز دینے کااعلان کیاہے۔