ملک میں توانائی کے کم خرچ منصوبے شروع کیے جائیں،شاہ فیصل


کاروباری اخراجات میں کمی لانے کیلئے ملک میں توانائی کے کم خرچ منصوبے شروع کیے جانے چاہئیں

کاروباری اخراجات میں کمی لانے کیلئے ملک میں توانائی کے کم خرچ منصوبے شروع کیے جانے چاہئیں۔یہ بات پاک چین جوائنٹ چیمبر کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے ہفتہ وار جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اجلا س میں چیمبرکے سینئر نائب صدر احمد حسنین اور سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف بھی موجود تھے ۔