محکمہ خوراک نے اپنا وطیرہ نہ بدلا تو ر مضان پیکیج متاثر ہو سکتا ہے :فلور ملز


پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین حبیب الرحمن ، گروپ لیڈر عاصم رضا ، لیاقت علی ، میاں ریاض اور افتخار مٹو نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور میانوالی کے قریب فلور ملز کی 100 سے زائد گاڑیاں روک رکھی ہیں جس سے کرائے کی مد میں فلور ملز مالکان کو بھاری مالی اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،چیف سیکرٹری ، سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر خوراک پنجاب کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے ،اگر محکمہ خوراک پنجاب نے اپنا وطیرہ تبدیل نہ کیا تو اگلے دو روز میں ر مضان پیکیج متاثر ہو سکتا ہے ۔