چاول کی برآمدات کا حجم 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گیا


رواں سال اپریل میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں چاول کی برآمدات میں 16.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

رواں سال اپریل میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں چاول کی برآمدات میں 16.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں 18 کروڑ 53 لاکھ ڈالر مالیت کے چاول برآمد کئے گئے تھے جبکہ اپریل 2019 میں ان کی برآمدات کا حجم 21 کروڑ 60لاکھ ڈالر رہا ہے ۔