محکمہ توانائی پنجاب نے بجلی کی بچت کا نیا پلان مرتب کر لیا


گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت عالمی بینک تین ارب 73 کروڑ روپے دے گا

محکمہ توانائی پنجاب نے بجلی کی بچت کا نیا پلان مرتب کر لیا،پنجاب کے 90ہزار اداروں میں لگی لائٹس پنکھے پھر سے تبدیل کر دئیے جائیں گے ۔پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت عالمی بینک تین ارب 73 کروڑ روپے دے گا۔پروگرام میں سرکاری سکول ، کالجز ، یونیورسٹیز ، سرکاری محکمے ، ضلعی حکومتوں کے دفاتر اور کارپوریشن سمیت یونین کونسلز اوردیگر تمام ادارے شامل ہوں گے ۔2023 تک اس پروگرام کو چلایا جائے گا ۔محکمہ توانائی کے مطابق پنجاب کے صوبائی محکموں پر بجلی کے بلوں کے اخراجات بڑھتے جارہے ہیں۔ دس لاکھ لائٹس ، دو لاکھ پچیس ہزار پنکھے تبدیل کردئیے جائیں گے ۔ نئے جدید سسٹم کی انرجی سیونگ لائٹس لگائی جائیں گی ۔اس سے قبل جی سی یونیورسٹی میں بھی چار ہزار چھ سو لائٹس اور 1426پنکھے تبدیل کرکے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا چکا ہے ۔