رمضان با زار:انڈوں،مرغی کے گوشت کی قلت کا خدشہ


محکمہ لائیوسٹاک ملازمین کیجانب سے جا ری احتجاج سے بازار بھی متاثر ہونے لگے

رمضان با زاروں میں انڈوں سمیت مرغی کے گوشت کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ،محکمہ لائیوسٹاک کے ملازمین کی جانب سے جا ری احتجاج نے رمضان بازاروں کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ لا ئیوسٹاک کے ملازمین گزشتہ دو دنوں سے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتا ل پر ہیں ،ملازمین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ لائیوسٹاک کے کرپٹ افسر تبا دلوں کی مد میں لا کھوں روپے مبینہ طور پر رشوت بنا رہے ہیں جو سرا سر نا انصافی ہے ،ان احتجاجی حالات کے باعث محکمانہ امور متاثر ہو نے کے ساتھ ساتھ رمضان بازاروں کے حالات بھی متاثر ہو رہے ہیں کیو نکہ رمضان بازاروں میں انڈو ں اور مرغی کے سٹالر کی تمام تر ذمہ داری لائیوسٹاک عملہ کی ہے لیکن ہڑتال کے باعث لاہور کے بیشتر رمضان بازاروں میں خریداروں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے ۔دیکھنے میں آ یا ہے کہ لائیوسٹاک کے ملازمین شہر لاہور کے 30رمضان بازاروں میں تعینات ہیں لیکن لائیوسٹاک یونین کے عہدیدار بازاروں میں تعینات ملازمین کو بھی ہڑتال میں شامل کرنے کی کو شش کی رہے ہیں اگر عملہ ہڑتال میں شامل ہو گیا تو مرغی کے گوشت اور انڈوں کا حصول نا ممکن ہو جائے گا ،اس حوالے سے محکمہ کا مؤقف تھا کہ رمضان بازاروں میں عملہ تعینات ہے اور ذمہ دا ریاں بخوبی ادا کر رہا ہے ۔