تاریخ میں پہلی دفعہ کاشتکاروں کو24گھنٹے کے اندر گندم کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں، انصر مجید خان نیازی


صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت انصر مجید خان نیازی نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ کاشتکاروں کو 24گھنٹے کے اندر گندم کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں ۔ ماضی میں اس کے برعکس کاشتکاروں کو ذلیل وخوار کر کے آڑھتیوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا جاتا تاکہ وہ کاشتکاروں کو لوٹ لیں ۔ پاکستان تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق کاشتکار کو خوشحال بنانے کیلئے انقلابی پالیسیاں متعارف کروا رہی ہے ۔

سرسبز او رہرے بھر ے پاکستان کی منزل اب قر یب پہنچ چکی ہے ۔ حکومت کاشتکاروں کا ہر صورت تحفظ یقینی بنا رہی ہے ۔ ا س امر کا اظہار انہوں نے گندم خرید مہم کے سلسلہ میں آسیانوالہ ، ہلال پور او ر سیال موڑ پر قائم گندم خریداری مراکز کے موقع پر کاشتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔