حکومت گندم کی خریداری کا ہدف ہر صورت مکمل کرے گی‘سید رفاقت علی گیلانی


سیاسی معاون برائے وزیر اعلیٰ پنجاب سید ر فاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ تحصیل کروڑ چوبارہ کے 9 خریداری مراکز پر اب تک3 لاکھ بوری گندم خریدی جا چکی ہے جبکہ6 لاکھ سے زائد بار دانہ کاشتکاروں میں تقسیم کیا جا چکا ہے ، اس سال 10 لاکھ بوری گندم کی خریداری ٹارگٹ کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گندم خریداری ٹارگٹ مکمل ہونے تک گندم کو کسی صورت ضلع سے باہر جانے نہ دیا جائے اور ضلع لیہ کے تمام خارجی راستوں پر پولیس تعینات کر دی جائے۔

تمام گندم خریداری مراکز میں صفائی ستھرائی کا اور اوزان پیمائش کی خاص چیکنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گندم کی خریداری کا ہدف ہر صورت مکمل کرے گی۔

گندم خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کو ہر طرح کی سہولیات بھی فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھ گی- انہوںنے کہاکہ کاشتکار بھائیوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ مل رہاہے گندم خریداری مہم کے ہدف کو یقینی بنانے کے لئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا-انہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک گندم خریداری مہم کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھانے کے سلسلہ میں تیز تر اقدامات عمل میں لائے - انہوںنے کہاکہ چینی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ روکنے کے لئے انتظامی اختیارات کا استعمال کیا جائے گا-انہوںنے کہاکہ چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ضروری اقدامات فی الفور اٹھائے جارہے ہیں اورمتعلقہ محکمے چینی کی قیمتوںمیں بلا جواز ا ضافہ روکنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں-انہوں نے کہاکہ چینی کی قیمت میں بلا جواز اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا-