عالمی مارکیٹ میں سونا مستحکم ،پاکستان میں400روپے مہنگا


فی تولہ سونا71100،دس گرام60957روپے کاہوگیا،چاندی مستحکم رہی

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 1298ڈالرفی اونس کی سطح پر مستحکم رہا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں 400روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت71ہزار 100روپے ہوگئی ، اسی طرح343روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 60 ہزار 957روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت850روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔