دھان کی کاشت پر پابندی پر عمل درآمد کے لئے تعلقہ سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل


حکومت سندھ کی ہدایت پر دھان کی کاشت پر پابندی پر عمل درآمد کے لئے تعلقہ سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل ۔ کمیٹی میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت، اسسٹنٹ انجنیئر محکمہ آبپاشی اور مختیار کار شامل ہیں۔

کمیٹی تمام کاشتکاروں کو نوٹس کے ذریعے آگاہ کرے گی کہ دھان کی فصل کاشت نہ کی جائے۔ اور جہاں بھی دھان کی نرسری اور فصل کاشت کی اطلاع ملیں گی وہاں کارروائی کرکے نرسری اور دھان کی فصل کو تلف کرے گی۔ واضح رہے کہ حکومت سندھ نے روہڑی کینال، نارا کینال اور گھوٹکی فیڈر کے علاقوں میں دھان کی فصل کی کاشت پر پابندی ہے۔