ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا شاہپور کے رمضان بازار اور ویٹرنری مراکز کا دورہ


ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈویژن سرگودھا ڈاکٹر رب نواز کوثر نے شاہپور کے رمضان بازار اور ویٹرنری مراکز کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈویژن سرگودھا ڈاکٹر رب نواز کوثر نے تحصیل شاہ پور کے سول ویٹرنری ہسپتال گوندل ، سول ویٹرنری ڈسپنسری سبھوال، سول ویٹرنری کندان ، سول ویٹرنری شاہ پور سٹی اورسول ویٹرنری ہسپتال شاہ پور کا دورہ کیا ۔

انہوں نے رمضان بازار شاہپور میں موجود محکمہ لائیوسٹاک کے گوشت اور انڈے کے سٹالز کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک شاہ پور ڈاکٹر آصف شاہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈویژن سرگودھا ڈاکٹر رب نواز کوثر نے کسانوں کو انکی دہلیز پر حفاظتی ٹیکاجات اور کرم کش ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

عوام کو مناسب نرخوں پر معیاری گوشت اور انڈے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات کی گئیں۔

اس موقع پرڈاکٹر رب نواز کوثر نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک عوام کو مہنگائی سے ریلیف مہیا کرنے میں پیش پیش ہے۔ مزید ان کا یہ کہنا تھا کہ محکمہ لائیوسٹاک کے یہ سٹال رمضان مبارک کے تمام ایام میں صارفین کی سہولت کے لیے صبح سے شام تک لگے رہیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صارفین کو رمضان بازار سے گوشت پر دس روپے فی کلو اور انڈوں پر پانچ روپے فی درجن چھوٹ دی جا رہی ہے۔اس موقع پر محکمہ کے عملے کو ہدایات جاری کی گئیں کہ ان اشیاء کی وافر مقدار کی موجودگی اور سٹالز کی صفائی کے معیارکو یقینی بنائیں اوراشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کی کوئی لغزش نہ برتی جائے ۔