سال میں دودفعہ کا شت ہونے کی وجہ سے ہما رے فصلی ہیرپھیر میں مکئی بہت موزوں ہے، زرعی ماہرین


زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ مکئی انا ج والی فصلوںمیں گندم اور چاو ل کے بعد تیسر ے نمبرپر آتی ہے مختصر دور ہ حیا ت اور سال میں 2دفعہ کا شت ہونے کی وجہ سے ہما رے فصلی ہیرپھیر میں مکئی بہت موزوں ہے پانی کی کمی کو بر داشت کرنے والی فصلوں کی اہمیت اس و قت مزید شدت اختیار کر جا ئے گی جب آبا د ی کا دبا ئو اور موسمی تغیرا ت کے شدید اثرات کا سنگم ہو گا تحقیق کے مطا بق اگر چے مکئی پانی کی کمی کو کافی حدتک برداشت کرلیتی لیکن خاص بڑھو تری کے مراحل پر پانی کی کمی ا س فصل کی پیداوار میں بھی چالیس فیصد تک کمی کا با عث بن سکتی ہے لحاظہ ہر علاقے کی زمین کی نوعیت اورموسمی تغیرا ت کو پیش نظر رکھ کر پانی کی کمی کا بڑھوتر ی کے مختلف مراحل پر تحقیق کرنا پیداوار میں اضافے اور پانی کے ناکافی ذرائعے نمٹنے کیلئے کا رآمد ثابت ہوگا پنجاب کے د رمیانی با ر ش وا لے علاقوںمیں مکئی کی آپیاشی کو باقاعدہ بنانے میں جدید تحقیق ٹیکنالوجی کا استعمال بھی اشد ضرور ی ہے پاکستان کی وسیع تخغیراتی آ ب و ہوا میں تغیرا ت کے اثر سے نبرد آز ما ہو نے کی حکمت عملی ضرور استعمال کرنی چاہیے تا کہ بڑھتے ہو ئے ٹمپریچر کاربن ڈائی آکسائیڈ اوربارشوں کی غیر یقینی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔