کپاس میں سنڈی کے کنٹرول کیلئے چھڑیوں کو فوری الٹ پلٹ کریں:محکمہ زراعت


ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکار گلابی سنڈی کے کنٹرول کیلئے چھڑیوں کو فوراً الٹ پلٹ کریں

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکار گلابی سنڈی کے کنٹرول کیلئے چھڑیوں کو فوراً الٹ پلٹ کریں اور کچرے کو اکٹھا کر کے تلف کریں تاکہ باقی ماندہ ٹینڈوں میں موجود گلابی سنڈی کو ختم کیا جا سکے ۔کپاس کی منظور شدہ بی ٹی اقسام کی مخصوص علاقوں میں کاشت 31مئی تک مکمل کریں۔کپا س کی منظور شدہ بی ٹی اقسام آئی یوبی 2013، ایف ایچ 142،ایم این ایچ 886، ایف ایچ لالہ زاراوربی ایس 15 اور دیگر اقسام کو مخصوص علاقوں میں بروقت کاشت کریں۔