گندم کی برآمدات میں 70.9 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ


مارچ 2019 کے دوران گندم کی برآمدات میں 70.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے

مارچ 2019 کے دوران گندم کی برآمدات میں 70.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2019میں گندم کی برآمدات 1.5 ارب روپے تک کم ہو ئیں جبکہ مارچ 2018ء کے دوران 5.3 ارب روپے کی گندم برآمد کی گئی تھی۔