سونا500روپے سستا، فی تولہ70ہزار کا ہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا2ڈالر کی کمی سے 1284 ڈالر فی اونس کا ہوگیا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا2ڈالر کی کمی سے 1284 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔رپورٹ کے مطابق پیرکوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں500 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 70 ہزار روپے ہوگئی ، اسی طرح428روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت60ہزار14روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 850روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔