ڈالر کی قدر میں اضافہ، سونا بھی 200 روپے مہنگا


انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ صرافہ مارکیٹ میں سونا بھی مہنگا ہوگیا۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ صرافہ مارکیٹ میں سونا بھی مہنگا ہوگیا۔ جمعرات کوانٹربینک میں ڈالر14پیسے اضافے سے141.46روپے کا ہوگیا جبکہ 10پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 141.80روپے پر جاپہنچا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا4ڈالر کی کمی سے 1285ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجودمقامی سطح پر فی تولہ سونا200 روپے اضافے سے 68ہزار کا ہوگیا، اسی طرح172روپے کے اضافے سے دس گرام سونا 58ہزار300کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت40روپے کمی سے 850روپے ہوگئی۔