سونا1000روپے مہنگا،فی تولہ67800کاہوگیا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا8ڈالر کے اضافے سے 1289ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں1000روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 67 ہزار800روپے ہوگئی ، اسی طرح 858 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 58 ہزار 128روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 890روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔