سونا،چاندی مستحکم


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 1281ڈالرفی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 1281ڈالرفی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں استحکام رہاا ور فی تولہ سونے کی قیمت 66800، دس گرام 57270روپے پر مستحکم رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 890روپے کی سطح پر برقرار رہی ۔