گندم کی کٹائی میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت


محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ غیر مناسب طریقہ کار کی بناء پر گندم کی کٹائی کے بعد 10فی صد حصہ ضائع ہونے کا احتمال ہوتا ہے ۔زرعی ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘{ کو بتایاکہ گندم کی فصل کی کٹائی،گہائی اور سنبھال کے دوران پیش آنے واے زرعی عوامل خاص طور پر اہمیت کے حامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ کٹائی کے بعد گندم کی پیداوار کا10 فیصد حصّہ مختلف وجوہات کی بنا پر ضائع ہو جاتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ کٹائی سے قبل اچھی منصوبہ بندی کی جائے۔

کاشتکار گندم کی کٹائی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے پیغامات کو توجہ سے سنیں اور اگر بارش کا خطرہ ہو تو گندم کی کٹائی روک دیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گندم کی کٹائی کیلئے سب سے بہترین مشین کمبائن ہارویسٹر ہے جس کے استعمال سے کافی حد تک پیداوار کے ہونے والے نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔