ڈالر کی قدر میں کمی ،سونا بھی 700روپے سستا


انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ صرافہ مارکیٹ میں سونا بھی 700روپے سستا ہوگیا

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ صرافہ مارکیٹ میں سونا بھی 700روپے سستا ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کوانٹربینک میں ڈالرکی قدر 11پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر141.37روپے پر آگیا ،اسی طرح 10پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 142.20 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 14ڈالر کی کمی سے 1272ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونا700 روپے کی کمی سے 68 ہزار 300روپے فی تولہ ہو گیا۔اسی طرح600روپے کی کمی سے دس گرام سونا 58ہزار556روپے ریکارڈ کیا گیا ۔