سونا 200 روپے سستا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 6ڈالر کی کمی سے 1281ڈالر فی اونس کا ہوگیا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 6ڈالر کی کمی سے 1281ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں 200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت68ہزار900روپے ہوگئی ۔اسی طرح 171 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت59ہزار71روپے ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 890روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔