ٹڈاپ کا ہیم ٹیکسٹائل رشیا کیلئے سبسڈی فراہم کرنیکا اعلان


ہوم ٹیکسٹائل اور انٹیریئر فرنشنگ کی عالمی نمائش ماسکو میں 17ستمبر کو شروع ہوگی

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھا رٹی آف پاکستان(ٹڈاپ) نے ہیم ٹیکسٹائل رشیا کیلئے سبسڈی فراہم کرنے کا اعلان کیاہے ۔ہوم ٹیکسٹائل، فلور کورنگ اور انٹیریئر فرنشنگ کی بین الاقوامی نمائش ہیم ٹیکسٹائل رشیا ماسکو میں 17 سے 19 ستمبر تک منعقد ہوگی۔ روس کی ہوم ٹیکسٹائل کی مارکیٹ میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے یہ واحد بی ٹو بی نمائش ہے ۔ہیم ٹیکسٹائل رشیا کے بیسویں ایڈیشن میں ایک نئے زون کا افتتاح کارپٹ لیب کے نام سے کیا جائے گا جہاں ہینڈمیڈکارپٹ اور رگز، مشین میڈ کارپٹ اور رگز، ٹیکسٹائل فلور کورنگ بنانے والے افراد شرکت کر کے روس اور ایس آئی ایس ممالک میں نئے شراکت دار اور کاروبار تلاش کر سکتے ہیں۔ ٹڈاپ پاکستان پویلین کے ساتھ اس نمائش میں شرکت کررہی ہے ۔ٹڈاپہیم ٹیکسٹائل رشیا میں رعایتی قیمتوں پر سٹال فراہم کر رہی ہے ۔ ایک سٹینڈ کی قیمت سبسڈی کے بعد ہوم ٹیکسٹائل کیلئے 470,000 روپے جبکہ کارپٹ کیلئے 392,000 ہوگی، درخواست جمع کر انے کی آخری تاریخ 10 مئی ہے ۔