بجلی کی پیداوار کمپنیوں کا منافع 40 فیصد پر پہنچ گیا


اسلام آباد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے انڈیپنڈنٹ پاورپروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو کئی ار ب روپے اضافی سے نوازنے کی تیاری کرلی جب کہ نیپرا ٹیرف کی آڑ میں آئی پی پیز کو نوازنے جارہاہے۔

ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈالر اور روپے کی قدر کے مبادلے کو جواز بناتے ہوئے بجلی کے ٹیرف پر نظرثانی کی جارہی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی پی پیز کے ٹیرف میں ڈالر کے نرخ کا مسئلہ اٹھایاہے۔

کمیٹی نے اس بات کا بھی تذکرہ کیاہے کہ آئی پی پیز کا منافع ایک دم 40فیصد ہوگیاہے جبکہ ان کو سرمایہ کاری پر صرف 17فیصد منافع کی ضمانت دی گئی ہے۔