سونا200روپے فی تولہ مزیدسستا


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا ایک ڈالر کے اضافے سے 1273ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں 200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت68ہزار600روپے ہوگئی ۔اسی طرح172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت58ہزار813روپے ریکارڈ کی گئی۔