سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000روپے کی کمی


فی تولہ سونا 68ہزار800،دس گرام 58 ہزار 985روپے کا ہوگیا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا8ڈالر کی کمی سے 1272ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی سونے کی قیمتوں میں1000 روپے کی نمایاں کمی ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 68 ہزار 800 روپے ہوگئی ، اسی طرح857روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 58 ہزار 985 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 900روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔