سونا200روپے سستا، فی تولہ69800کاہوگیا


دس گرام سونا59842روپے ،فی اونس 1280ڈالر کی سطح پررہا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 1280ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 69 ہزار 800 روپے ہوگئی ۔اسی طرح172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت59ہزار842روپے ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 900روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔