سونے کے نرخ 70000روپے فی تولہ پر برقرار


ین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1276ڈالر کی سطح پرمستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمتیں بغیرکسی تبدیلی کے مستحکم رہیں جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے70000روپے اورفی 10 گرام سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 60014روپے پرمستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 771 روپے60پیسے پرمستحکم رہی۔