سونے کی فی تولہ قیمت میں400روپے اضافہ


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا 5ڈالر اضافے سے 1302ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی سونے کی قیمتوں میں400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعدسونے کی فی تولہ قیمت71ہزار400روپے ہوگئی ، اسی طرح343روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 61 ہزار 214روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 900روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔