لاکھوں ٹن ذخائرکے باوجود چینی65روپے کلو سے تجاوز


قیمت میں مصنوعی اضافے سے ایکس مل قیمت 5950سے 6100روپے ہوگئی

مہنگائی کی ہوشربا لہر میں چینی کی قیمت میں بھی مصنوعی اضافہ جاری ہے ، حالیہ کرشنگ سیزن کے دوران تقریباً 55 لاکھ ٹن نئی چینی کی تیاری اور گزشتہ برس کے 12 لاکھ ٹن اضافی چینی کے ذخائر کے باوجود چینی کی 100 کلو گرام کی بوری کی ایکس مل قیمت 5950 سے 6100 روپے تک ہے جس کے بعد تھوک اور پرچون پرقیمت 65 روپے کلوسے تجاوز کر گئی ، حالانکہ ضلعی انتظامیہ نے تھوک کی سطح پر 53 روپے اور پرچون کی سطح پر 55روپے فی کلو نرخ مقرر کررکھا ہے۔ لاہور شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری لئیق ظہیرنے کہا کہ شوگر ملوں کی پیداواری لاگت بڑھنے کا اثر مارکیٹ پر آیا ہے ، جبکہ گنے کی فصل خراب ہونے سے کاشتکار نے رواں برس نقد رقم پر گنا فروخت کیا اس لئے ملوں نے پہلے سے موجود سٹاکس تیزی سے نکالے ہیں ۔