آبی ذخائر میں بہتری، منگلا میں پانی 7فٹ بڑھ گیا


درجہ حرارت میں اضافے کے باعث آبی ذخائر کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو نے لگی ،تربیلا میں پانچ اور منگلا ڈیم کی سطح میں سات فٹ اضافہ ہوگیا ، ارسا ترجمان کے مطابق آبی ذخائر چھ لاکھ ستاون ہزار سے بڑھ کر پونے نو لاکھ تک پہنچ گئے ۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1400 فٹ تک پہنچ گئی ۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1117 فٹ تک پہنچ گئی ۔ پانچ روز کے دوران دریائے کابل کے بہاؤ میں ایک سو دس فیصد اضافہ ہوا ، دریائے کابل میں بہاؤ 46 ہزار کیوسک ہوگیا۔