گندم ،مصالحہ جات کی برآمدات میں اضافہ،چاول میں کمی


رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ملک سے گندم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک پاکستان نے 5 لاکھ 13 ہزار124 میٹرک ٹن گندم کی برآمدات سے 11 کروڑ ڈالر سے زائدکازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 777.44 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں پاکستان نے 65 ہزار822 میٹرک ٹن گندم کی برآمدسے ایک کروڑ 25 لاکھ ڈالرسے زائد کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں مصالحہ جات کی برآمدات میں 16.71 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مالی سال کے ابتدائی8ماہ میں مصالحہ جات کی برآمدات سے پاکستان نے تقریباً5 کروڑ 87 لاکھ ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستا ن نے مصالحہ جات کی برآمدات سے تقریباً 5کروڑڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق پاکستان نے چاول کی برآمدات سے 12 لاکھ 57 ہزار ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا۔