سونا200روپے سستا، فی تولہ72ہزارکاہوگیا


دس گرام سونا61728روپے ،فی اونس 1290ڈالر کی سطح پررہا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا4ڈالر کی کمی سے 1290ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی سونے کی قیمتوں میں200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت72ہزارروپے ہوگئی ، اسی طرح172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 61 ہزار 728 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 900روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔