گندم کے کھیتوں سے بارش کے پانی کی نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت


 

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ پچھلے دنوں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے پنجاب کے بعض علاقوں میں گندم کی فصل کنگی کی بیماری سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں جس کی شدت کم ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ کی طرف سے توسیعی عملے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ گندم کے کھیتوں سے بارش کے پانی کے فوری نکاس کو ممکن بنائیں اور فصل کو اس بیماری سے بچانے کیلئے کسانوں کو مفید مشورے دیں۔