تیرا سو1300روپے من گندم خریدی جائیگی:چودھری عدنان


پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری محمد عدنا ن نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم کے دوران چھوٹے کاشتکار کا ہرممکن تحفظ کریں گے

پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری محمد عدنا ن نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم کے دوران چھوٹے کاشتکار کا ہرممکن تحفظ کریں گے ۔ کسانوں سے 1300 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اچھے طرز حکمرانی کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی جائیں گی ۔ ہم نے مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کرناہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب زرعی صوبہ ہے اور یہاں ہر سال وسیع پیمانے پر گندم کی کاشت ہوتی ہے لیکن کسان کو اس کا حق نہیں ملتا ،اب ہم کسان کو اس کا حق دلائیں گے ، گندم کا دانہ دانہ خریدیں گے۔ ، کسان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ، حکومت پنجاب زراعت اور لائیو سٹاک میں اصلاحات لارہی ہے جس سے کسان کو بہت فائدہ ہوگا ۔